فیصل آبادرحمے شاہ،نزد البلال فیکٹری تاندلیانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

پیر 21 اپریل 2025 15:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)فیصل آبادرحمے شاہ،نزد البلال فیکٹری تاندلیانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی ایک ٹرک میں پیچھے سے ٹکرائے اور دوبارہ سامنے سے آتے ہوئے ٹرک میں ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

جان بحق افراد میں 13 سالہ علی حسن ولد غلام مصطفی، 14 سالہ اقراء دختر غلام مصطفی اور 35 سالہ مختاراں بی بی زوجہ غلام مصطفی شامل ہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد چک نمبر 398 جی۔بی تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔