شیخ اشتیاق احمد مرحوم کی مسلم لیگ نون کے لیے نمایاں خدمات ہیں ، شیخ افتاب احمد کا روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 21 اپریل 2025 17:07

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے شیخ اشتیاق احمد صدیقی کی بڑی قربانیاں ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کے مسائل حل کیے ،حلقے میں سوئی گیس بجلی کارپٹ سڑکیں تعمیر کی گئیں، تحصیل حسن ابدال میں مثالی تحصیل بنائیں گے اسی تحصیل کے ترقیاتی کاموں کے لیے کڑوروں روپے کی گرانٹ منظور کروائی ہے بجلی کے منصوبوں کے لیے 3 کڑور روپے منظور ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی شیخ اشتیاق روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ عام سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد مٹھو سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہرویز خان سابق ناظم حاجی رفاقت اور دیگر نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر سلیم شہزاد سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان شیخ احود طلال اشرف بٹ حامد قدوس کے علاوہ بڑی تعداد نے پارٹی کارکن موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے ہمیشہ ملک کی ترقی کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ نون جب اقتدار میں ائی تھی تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا لیکن کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےآج پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اج ضلع اٹک میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے اس کا کریڈٹ مسلم لیگ نون کی قیادت ہو جاتا ہے این اے 49 میں بجلی سوئی گیس سڑکوں سکولوں اور دیگر منصوبوں کو منظور کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

مسلم لیگ نون کا نام ہی خدمت کی سیاست ہے، شیخ اشتیاق احمد مرحوم کی مسلم لیگ نون کے لیے نمایاں خدمات ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں یہاں کوئی کام نہیں کروائے جس کی وجہ سے یہاں کے مسائل زیادہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے گا۔\378