سیاچن گلیشیئر پربھارتی فوجی افسر کی پراسرار موت

پیر 21 اپریل 2025 17:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں دنیا کے بلند ترین میدان جنگ اور سرد ترین علاقے سیاچن گلیشیئرپر بھارت فوج کے نائب صوبیدار کی پراسرار طور پر موت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ نائب صوبیدار بلدیو سنگھ سیاچن گلیشیئر پر ڈیوٹی کے دوران دم توڑ گیا۔تاہم بھارتی فوج نے مذکورہ افسر کی موت کی اصل وجہ نہیں بتائی۔دریں اثناء ضلع ادھم پور میں چوپڑا شاپ کے قریب سڑک کے حادثے میں کم از کم چھ بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی چوپڑا شاپ کے قریب کنٹرول کھو کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس واقعے میں چھ فوجی زخمی ہوگئے۔