پسرور،دیہاتی علاقوں میں بہترین طبی سہولیات عوام کی دہلیز پر میسر ہیں ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 21 اپریل 2025 17:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور دیہاتی علاقے میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سوموار کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پسرور ڈاکٹر طارق جاوید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلاس والا تحصیل پسرور کے دورے پر کیا ۔انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد اور مفت فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا ،تمام سازو سامان اور ضروری ادویات دستیاب تھیں۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :