پوپ فرانسس دنیا بھر کی مظلوموں کی آواز تھے، یعقوب شریف گل

پوپ فرانسس کے انتقال سے ایک عہد تمام ہوگیا ہے،سلیم خورشید کھوکھر،شہزاد بھٹی،آصف نذیر، منور رحمت ودیگرکاافسوس کا اظہار

پیر 21 اپریل 2025 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے بانی اور سربراہ یعقوب شریف گل نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے اپنے دورِ قیادت میں دنیا بھر کی مظلوم اقلیتوں، امن کے متلاشیوں، اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ اُن کی سادہ مزاجی، فکری گہرائی، اور حقیقی قیادت نے مسیحیوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے مقام بنا لیا ہے۔

منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ سلیم خورشید کھوکھر نے کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ برداشت، بھائی چارے، اور پرامن بقائے باہمی کا علم بلند رکھا۔ اُن کی شخصیت عاجزی، دردمندی، اور انسان دوستی کا پیکر تھی، اور اُن کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی راہنما شہزاد بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس نے اپنے طرزِ عمل اور اقوال سے یہ واضح کیا کہ مذہب صرف عبادت کا نام نہیں بلکہ انسانیت، محبت، سچائی، معافی، اور خدمت کا ذریعہ ہے۔

اُن کا انتقال مسیحی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سینئر نائب چیئرمین آصف نذیر، چیف آرگنائزر ریاست شاہد، صدر کراچی ڈویژن اقبال خورشید، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن ندیم بشیر گل، صدر عیسیٰ نگری منور رحمت، صدر خواتین عیسیٰ نگری صرافین، جنرل سیکریٹری عیسیٰ نگری شہناز بھٹی، صدر کراچی ڈویژن خواتین صبا حاجرہ، صدر سندھ وومن ونگ ارم ریاست،صدر اسلام آباد شہباز گل، وائس چیئرمین جاوید مسیح، وائس چیئرمین بانی ممبرسلیمان سلیم یورپ، جاوید بھٹی صدر یورپ، شہناز شہزادصدر خواتین یورپ، چوہدری شہباز عاشق صدر پنجاب، چوہدری گلفام بھٹی صدر کے پی کے، پیٹر امی صدر بلوچستان، ریورنڈ پادری عرفان صدیق آرگنائزر کراچی، عرفان گلزار صدر یوتھ ونگ کراچی ڈویژن، عدنان رومیس گل صدر یوتھ ونگ سندھ، شکیب شاہد جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ، نسرین گل صدر عیسیٰ نگری،الزبتھ کھوکھرصدر وومن یوتھ ونگ کراچی ڈویژن، منور رحمت قائم مقام صدر سندھ،ملک سلطان سیمون، اقبال خورشیداور ہیریسن نے بھی اپنے مشترکہ پیغام میں پوپ فرانسس کی خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی محبت، معافی، اور خدمت کا عملی درس ہے۔

اُن کی تعلیمات نسلوں تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔اقلیتی عوامی اتحاد پاکستان کے تمام راہنماوں، کارکنوں، اور وابستگان نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خداوند اُنہیں جلال کا اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اُن کی تعلیمات تا قیامت روشنی کا مینار بنی رہیں۔