جنوب میں بارودی مواد کے دھماکے میں تین فوجی ہلاک

فوج کے خصوصی یونٹ واقعے کے حالات کی تحقیق کر رہے ہیں،بیان

پیر 21 اپریل 2025 17:43

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)لبنان کی فوج نے کہا کہ ملک کے جنگ زدہ جنوب میں بارودی مواد کے دھماکے میں اتوار کے روز ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک دھماکے میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کے چند ہی دن بعد پیش آیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت فوج جنوبی لبنان میں تعینات ہو رہی ہے اور وہاں مزاحمتی گروپ کا بنیادی ڈھانچہ ختم کر رہی ہے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا، جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کے علاقے بریقع میں "ایک فوجی اہلکار اور دو سپاہی ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہو گئے جب گولہ بارود ایک فوجی گاڑی کے اندر منتقل کیا جا رہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیافوج کے خصوصی یونٹ واقعے کے حالات کی تحقیق کر رہے ہیں۔