
بلاول بھٹو زرداری کلا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
پوپ فرانسس کا انتقال بین الاقوامی برادری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت کے لیے بڑا نقصان ہے، بیان پوپ فرانسس امن اور محبت کا پیغام دینے والے رہنما تھے ، شیری رحمان، شازیہ مری اور نیئر بخاری کا بھی اظہار افسوس
پیر 21 اپریل 2025 17:54

(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پوپ فرانسس کی انسانیت کے لیے خدمات نے انہیں کیتھولک دنیا سے کہیں بڑھ کر عالمی سطح پر عزت اور محبت دی۔
انہوںنے کہاکہ پوپ فرانسس کی غریبوں کی فلاح، مہاجرین کے حقوق اور مذاہب و ثقافتوں کے درمیان پٴْل بنانے کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ مرحوم کی ابدی زندگی میں سکون اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کے لیے دعاگو ہوں۔دریں اثناء اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پوپ فرانسس بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے علمبردار تھے۔ نیئر بخاری نے کہاکہ پوپ فرانسس کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔سیکرٹری جنرل پی پی پی پی نیرحسین بخاری نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لئے کردار پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوپ فرانسس بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پوپ فرانسس امن اور محبت کا پیغام دینے والے رہنما تھے ۔شیری رحمان نے کہاکہ پوپ فرانسس کے امن کے وڑن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پوپ فرانسس کی دنیا کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک بڑی مذہبی طبقہ کے روحانی پیشواء سے محروم ہوگئی۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پوپ فرانسس دنیا میں انسانیت اور عدم تشدد کے خلاف ایک مضبوط آواز تھے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی پر بھی زور دیا۔ شازیہ مری نے کہاکہ پوپ فرانسس کی جانے سے دنیا ایک امن پسند اور عالمی جنگوں کے خلاف متحرک روحانی پیشواء سے محروم ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.