یونیورسٹی آف بلوچستان میں ڈی آئی ٹی ،ایف ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام تمام شعبہ جات کے سربراہان،فیکلٹی ممبران،متعلقہ انتظامی عملے کیلئے ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر تربیتی سیشن کا انعقاد

پیر 21 اپریل 2025 18:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف بلوچستان کے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے تمام فیکلٹیز کے فیکلٹی ممبران،شعبہ جات کے سربراہان, کوا?رڈینیٹرز اور متعلقہ انتظامی عملے کے لیے ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) پر ایک جامع تربیتی سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ سیشنز ڈائریکٹر ڈی آئی ٹی محمد سلال خان کی سربراہی میں منعقد ہو رہے ہیں، جو ڈی آئی ایم ایس کے تعلیمی اور انتظامی عمل میں استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ڈی آئی ایم ایس ایک ویب بیسڈ سسٹم ہے جو یونیورسٹی میں سمسٹر سسٹم کے تمام مراحل کو خودکار بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں طلباء کے نتائج کی ا?ن لائن اپ لوڈنگ، ڈیٹا مینجمنٹ، اور امتحانی عمل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس تربیت کا مقصد فیکلٹی ممبران کو ڈی آئی ایم ایس کے موثر استعمال میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں اس نظام کو موثر طریقے سے نافذ کر سکیں۔چیئرپرسن ایف ٹی ڈی سی، ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزئی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شعبہ جات کے سربراہان، کوارڈینیٹرز اور کمپیوٹر سے واقف انتظامی عملہ اس تربیتی سیشن میں شرکت کریں تاکہ وہ اپنے شعبہ جات کے باقی عملے کو بھی تربیت دے سکیں۔

محمد سلال خان نے ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ا?ئی ایم ایس) پر فیکلٹی آف فزیکل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے فیکلٹی ممبران، کوارڈینیٹرز اور متعلقہ انتظامی عملے کوایک تفصیلی پریزنٹیشن دی، جس میں طلباء کے آن لائن نتائج، ڈیٹا انٹری، نمبرز اور ناموں کی فہرستوں کے انتظام میں اس کے استعمال کو اجاگر کیا گیا۔ یہ سیشن نہایت معلوماتی اور انٹرایکٹو رہا، جس میں فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور ڈی آئی ایم ایس کی خصوصیات اور اس کے نفاذ سے متعلق کئی اہم سوالات کیے۔

تمام شعبہ جات کیتربیتی سیشنز کا شیڈول درج ذیل ہی,22 اپریل 2025 کو فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز23 اپریل کو فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز24 اپریل فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز25 اپریل فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز28 اپریل 2025 کو فیکلٹی آف سوشل سائنسزتمام سیشنز صبح11بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ڈی آئی ٹی اسمارٹ کلاس روم، مین لائبریری کے بیسمنٹ میں منعقد ہوں گے۔