بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلیٰ سندھ، وقارمہدی ، عاجزدھامراہ،شازیہ مری ،شرجیل میمن اورسہیل انورسیال کی ملاقات

پیر 21 اپریل 2025 18:52

بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلیٰ سندھ، وقارمہدی ، عاجزدھامراہ،شازیہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی و تنظیمی وانتظامی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور جمہوری و عوام دوست بیانئے کے فروغ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے بھی بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور لاڑکانہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔