عالم اسلام فلسطینی شہیدوں کامقروض ہے،احمدرضاطیب

المصطفیٰ اورروٹری کلب ہوپ کے اشتراک سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پروگرام کاانعقاد

پیر 21 اپریل 2025 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورروٹری کلب کراچی ہوپ کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے المصطفیٰ مائی ہوم میں یتیم بچوں کیساتھ پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں المصطفیٰ کے جنرل سیکریٹری احمدرضاطیب،معین خان،روٹری کلب ہوپ کے طلحہ پیرزادہ ،آصف اقبال،ڈاکٹرسارہ احمد،حنیف عابداورحافظ جوادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احمدرضا طیب نے شہداء فلسطین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام فلسطینی شہیدوں کامقروض ہے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیج رہی ہے انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کی امدادکیلئے بھرپورکرداراداکریں۔آصف اقبال نے روٹری کلب ہوپ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کیلئے جمع ہونے والے رقم کاچیک المصطفیٰ کوپیش کیا ۔تقریب سے معین خان ،طلحہ پیرزادہ اورحنیف عابد نے بھی خطاب کیا۔بچوں نے فلسطینی شہیدوں کی یادمیں دل سوزٹیبلوپیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :