پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر 21 اپریل 2025 19:02

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرخرم پرویزاورڈی پی اورضوان عمرگوندل نےڈسٹرکٹ پریس کلب کادورہ کیا اور ”میٹ دی پریس“ سے اظہارخیال کیا، پریس کلب کے سبزہ زارمیں پودے لگائے، کلب کے نئے کانفرنس ہال اورنئے کمپیوٹرلیب کے روم کادورہ کیا۔ صدرچوہدری محمدشہباز، جنرل سیکرٹری ظہیرانورملک، سینئرنائب صدرنذرعباس، فنانس سیکرٹری محمدصدیق بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شوکت مہاندرہ، سابقہ صدورقیصرغفورچوہدری، عاصم صدیق، راؤنعمان اسلم، نورمحمدسومرو، فاروق احمدسندھو سمیت موجودہ کابینہ کے عہدیداران، ممبران مجلس عاملہ اورممبران پریس کلب نے ان کااستقبال کیا۔

میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخرم پرویزنے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میرا دوسرا گھر ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی آئی ٹی لیب کے قیام سمیت تعمیروترقی اورصحافتی برادری کے مسائل حل کرانے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گاصحافتی برادری کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

علاو ہ ازیں غیر قانونی رئیل سوسائٹیوں، تجاوزات، غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز، ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور اس میں معاونت کرنے والے اہلکاروں کا بھی محاسبہ کیا جائے گا آپ لوگ نشاندہی کریں اقدامات اٹھائیں گے ۔ بعدازاں ڈی پی اورضوان عمرگوندل نے”میٹ دی پر یس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کی کارکردگی کوبہتر بنانے میں میڈیا کا کردارنہایت کلیدی اورمؤثر ہے، میڈیا کی نشاندہی پر پولیس فوری ریسپانس دے رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا جا سکے پولیس دلیرفورس ہے جس نے ہمیشہ اپنی بہادری، قربانی اورفرض شناسی سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے رحیم یار خان پولیس نے امن و امان کے قیام کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں اور آج بھی اس مشن میں بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے پولیس کی کارکردگی کو کیٹگری سسٹم کے تحت مکمل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ پچھلے تین ماہ کی کارکردگی میں رحیم یار خان پولیس پنجاب بھر میں پہلے تین نمایاں اضلاع میں شامل ہے پولیس اورمیڈیاکاچولی دامن کاساتھ ہے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے معاشرتی رویوں پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے معمولی تنازعات کا بڑے واقعات میں بدل جانا لمحہ فکریہ ہے تاہم پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا کر جرائم کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کی آبادی کے تناسب سے کرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے ڈی پی او نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کریں گے جس میں کچہ ایریا اور کرائم کنٹرول سے متعلقہ امور پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی، قبل ازیں ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بھی صدرڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری محمد شہباز، جنرل سیکریٹری ظہیر انور ملک اور کابینہ کے دیگر عہدیداران وممبران کے ہمراہ کلب کے سبزہ زار میں پودا لگایا، اس موقع پرصدرچوہدری محمدشہبازاورجنرل سیکرٹری ظہیرانورملک نے ڈپٹی کمشنرخرم پرویزاورڈی پی اورضوان عمرگوندل کاڈسٹرکٹ پریس کلب آمدپرشکریہ اداکیااوراپنے ہرمثبت اقدام میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن عبدالناصر، پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، محمدثاقب، محمدصادق ضیاء، محمدسہیل پاشا، جاویداقبال، محمدخالدجمیل سمیت ممبران کی کثیرتعدادموجودتھی۔