خانیوال،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے پاکستانی قوم کا فخر جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی ملاقات

پیر 21 اپریل 2025 22:47

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک سے پاکستانی قوم کا فخر جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی ملاقات، ڈی پی او ارشد ندیم سے گرمجوشی سے ملے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی آپکی کمٹمنٹ اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یقیناً یہ کامیابی پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ صحت مند معاشرہ صحت مند سرگرمیوں سے ہی ممکن ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا سکیں، ارشد ندیم جیسے ہیروز ہمارے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :