ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں ،ایک جیولری شاپ سیل

پیر 21 اپریل 2025 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ریجنل ٹیکس آفس (ون) کراچی نے ٹیکس چوری کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئےایک جیولری شاپ سیل کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق دو کارروائیوں میں طارق روڈ پر واقع ڈالمین مال میں ایک مشہور جیولری شاپ کو سیلز ٹیکس قوانین کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی کے دوران شاہراہ فیصل پر واقع ایک نامور شادی ہال کے ریکارڈ کا معائنہ کرکے ریکارڈ کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے رول 175 کے تحت ضبط کیا گیا۔اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روایت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے ماتحت تمام کمشنرز کو احکامات دیئے کہ وہ ٹیکس چوری کی روایت کو تبدیل کرنے کے لیے قانون میں دیئے گئے تمام اہم اقدامات اٹھائیں۔