
وکلا اے ڈی آر کا مستقبل ،پاکستانی وکلا اے ڈی آر کے ذریعے مقامی تنازعات کو موثر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،وفاقی وزیر قانون سینیٹراعظم نذیر تارڑ
پیر 21 اپریل 2025 19:30
(جاری ہے)
اعظم نذیرتارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار کے پیش نظر متبادل تنازعاتی حل (اے ڈی آر) اب محض ایک آپشن نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وکلاء اے ڈی آر کا مستقبل ہیں اور اس قسم کے تربیتی پروگرام نہ صرف ان کی قانونی مشق اور وکالت کے دائرے کو وسعت دیتے ہیں بلکہ انہیں پیشہ ورانہ ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر ایسے عالمی قانونی ماحول میں جہاں ثالثی اور مصالحت تیزی سے معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وکلا میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اے ڈی آر کے ذریعے نہ صرف مقامی تنازعات کو موثر انداز میں حل کر سکیں بلکہ اگر انہیں مناسب تربیت و مہارت فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی ثالثی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صدیق تارڑ نے وزارت قانون و انصاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکلاء کے لیے یہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیت وکلاء کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا۔ تقریب میں رکن پنجاب بار کونسل محمد احمد قیوم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید پرویز اختر اور احسان اللہ خان رجسٹرار انٹرنیشنل میڈیشن اینڈ اربیٹریشن سینٹر نے شرکت کی۔تربیت میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ثالثین میاں شیراز جاوید اور سید حماد یوسف گیلانی نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل لیکچرز دیئے جن میں اے ڈی آر کے بنیادی اصول، قومی و بین الاقوامی ثالثی کے فریم ورک، ثالثی کے طریقہ کار اور اس کی عملی جہات شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.