جیکب آباد میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات، ایک ہزار 324جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے

پیر 21 اپریل 2025 20:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) جیکب آباد میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات، ایک ہزار 324جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات جاری کردئیے ہیں، شہری اور دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمووں کے ساتھ 1324پولیس کے افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 48پولیس موبائل گاڑیاں، 10 ایگل موٹر سائیکل پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے مختلف علاقوں میں گشت پر معمور ہوں گی، ایس ایس پی نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیموںکی حفاظت کے لیے سخت احکامات جاری کردئیے ہیں اور مختلف علاقوں کے اندر پولیس پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ایس ایس پی جیکب آباد نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کریں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران و اہلکار ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو اور معاشرے کو مکمل طور پر پولیو سے پاک کرنے میں بھرپور کردار اداکیا جاسکے۔