ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کا پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کاجائزہ،ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

پیر 21 اپریل 2025 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین نے پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کاجائزہ لیا۔ٹیموں نے انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈی سی نے موقع پر رجسٹرز کا بھی معائنہ کیا اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے ضرور پلائے جائیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی ٹیموں سے مکمل تعاون کرنے اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دنیور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈی سی نے بچوں کی انگلیوں پر مارکر کے نشانات بھی چیک کیے۔

متعلقہ عنوان :