پشاور، چوک یادگار، کریم پورہ اور ہشتنگری میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں

منگل 22 اپریل 2025 09:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ایس پی سٹی نیاز محمد کی قیادت میں چوک یادگار، کریم پورہ اور ہشتنگری میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کی گئی ۔تر جمان کے مطابق کارروائیاں سٹی ٹریفک پولیس اور پشاور کی ضلعی اانتظامیہ مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او ہارون رشید خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حکام اور اہلکار تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی خوبصورتی یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا, شہری اور تاجر اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :