اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر گل فراز خان کار آر ایچ سی داسو کا دورہ، پولیو ٹیموں کو فیلڈ سرگرمیوں کیلئے ہدایات جاری

منگل 22 اپریل 2025 12:53

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر گل فراز خان نے رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) داسو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں فیلڈ سرگرمیوں کیلئے روانہ کیا گیا اور ہدایات دی گئی کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاوکے قطروں سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ان کی حفاظت کیلئے موجود ہیں، کوشش کی جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیس سے بچاوسے محروم نہ رہے، حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان بھر سے پولیو کا مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے، کچھ والدین ابھی بھی بچوں کو پولیو کی ویکسین دینے سے کتراتے ہیں، ہمیں پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :