
ہندو کش اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں برفباری میں کمی سے دو ارب لوگوں کے لئے پانی کی قلت کا خدشہ ہے،رپورٹ
منگل 22 اپریل 2025 15:28
(جاری ہے)
آئی سی آئی ایم او ڈی کی ’’ سنواپڈیٹ رپورٹ‘‘ کے مطابق اس وقت اس خطے میں وہ علاقہ جس پر برفباری کے بعد برف زمین پر موجود رہتی ہے ، معمول سے 23.6 فیصد کمی آچکی ہے جو گزشتہ 23 سال میں کم ترین رقبہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ان پہاڑی سلسلوں سے آنے والے پانی پر انحصار کرنے والے آباد علاقوں میں دریائوں میں پانی کے بہائومیں کمی، زیر زمین پانی پر انحصار میں اضافے اور خشک سالی میں اضافے جیسے مسائل سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مرکزی مصنف شیر محمد کے مطابق اس سال برف باری جنوری کے آخر میں شروع ہوئی اور سردیوں کے موسم میں اوسطاً کم برفباری ہوئی،خطے کے کئی ممالک پہلے ہی خشک سالی کی وارننگ جاری کر چکے ہیں، یہ صورتحال آنے والی فصلوں اور پانی تک رسائی کے ساتھ ان آبادیوں کےلئےخطرہ ہے جو پہلے ہی طویل، زیادہ گرم اور زیادہ بار بار گرمی کی لہروں کا سامنا کر رہی ہیں۔آئی سی آئی ایم او ڈی نے خطے کے 12 بڑے دریائوں پر انحصار کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مذکورہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پانی کا بہتر انتظام، خشک سالی کے لیے مضبوط تیاری، بہتر قبل از انتباہی نظام اور زیادہ علاقائی تعاون جیسے اقدامات کریں۔ رپورٹ کے مطابق چین اور میانمار کو پانی فراہم کرنے والے دو بڑے دریا میکونگ اور سلوین جس برف سے پانی حاصل کرتے ہیں اس کا حجم پہلے سے نصف رہ گیا ہے۔آئی سی آئی ایم او ڈی کے ڈائریکٹر جنرل پیما گیامتشو نے ہندو کش اور ہمالیا کے پہاڑی سلسلوں میں کم برفباری سے پیدا ہو نے والی پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔آئی سی آئی ایم او ڈی بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے اراکین افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، بھارت، میانمار، نیپال اور پاکستان ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
-
پاکستان کا عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں لوگوں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ جبر کو روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.