چیٹ لیگ تنازع، ٹرمپ پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے

اپنے وزیرِ دفاع پر بہت اعتماد ہے اور انہوں نے کوئی خفیہ معلومات شیئرنہیں کیں،گفتگو

منگل 22 اپریل 2025 17:51

چیٹ لیگ تنازع، ٹرمپ پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ پر الزام ہے کہ انہوں نے یمن پر امریکی فضائی حملوں سے قبل حساس نوعیت کی معلومات میسیجنگ ایپ سگنل پر نجی چیٹ گروپ میں شیئر کی تھیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہر کوئی ان سے خوش ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اپنے وزیرِ دفاع پر بہت اعتماد ہے اور انہوں نے کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :