بھمبر کے معروف قانون دان مرزا نواز جرال ایڈوکیٹ کا سفاکانہ قتل،قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

منگل 22 اپریل 2025 17:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)بھمبر کے معروف قانون دان مرزا نواز جرال ایڈوکیٹ کے سفاکانہ قتل پر تنظیم جرال راجپوت پاکستان و انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ناصر محمود جرال،مرکزی چیف آرگنائزر مسعود جرال،سنئر نائب صدر شبیر کنول جرال،مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد عزیز جرال، مرکزی نائب صدر آزاد جرال UK, مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سہیل جرال پرتگال، مرکزی نائب صدر رفیق جرال بحرین، مرکزی نائب صدر جمیل جرال اسپین، مرکزی نائب صدر اکرم جرال یونان، مرکزی نائب صدر افتخار جرال راولپنڈی، مرکزی نائب صدر ظہیر عباس جرال کراچی ڈویژن، مرکزی نائب صدر شہزادہ جرال میرپور،مرکزی نائب صدر نصیر جرال جہلم ڈویژن، مرکزی نائب صدر شفیق جرال گجرانوالہ، مرکزی رابطہ سیکرٹری اعجاز جرال راولپنڈی ڈویژن، مرکزی فائنانس سیکرٹری وحید جرال میر پور ڈویژن سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب جرال، مفتی ظفر جرال اور پروفیسر عبدالرحمان جرال نے پرزور مذمت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے -تنظیم جرال راجپوت نے صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر ،چیف سیکرٹری و انسپکٹر جنرل پولیس آزادجموں و کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں بصورت دیگر تنظیم جرال راجپوت پورے پاکستان اورآزادجموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں اس بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان و آزادجموں و کشمیر اور وورسیز کی تمام تنظیمیں بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے انتظامیہ کو اگلے 72 گھنٹے دیتی ہے کہ فل فور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ورنہ تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔