جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت (کل ) تک ملتوی

منگل 22 اپریل 2025 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ( کل ) تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست کہا گیا کہ سیاسی معاملات پرپر مشاورت کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی رہنمائوں سے ملنا چاہتا ہوں ۔عدالت نے درخواست پر اعظم خان سواتی کے وکیل سے آج بدھ کے روز دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔