وزیراعظم سے آزاد کشمیر قیادت کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

منگل 22 اپریل 2025 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ہے ،یہ ملاقات منگل کے روز وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی ،ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر، طارق فاروق،وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ موجود تھے ،ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی ،وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں اہم امور زیر غورکیا گیا،ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر قیادت کی تفصیلی مشاورت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا