رانا ثناء اللہ کا قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون، کینالز مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

منگل 22 اپریل 2025 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون، کینالز مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور ، رانا ثناء اللہ نے ایاز لطیف پلیجو کو کہا کہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں اس مسئلے کو مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم سے حل کرلینگے اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ چھہ کینالوں کے معاملے پر ساری سندھ میں غصّہ اور بیچینی موجود ہے کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔