حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا

منگل 22 اپریل 2025 20:00

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا ۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق منگل کے روز حب کے صنعتی علاقے نظرچورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حمزہ ولد پٹھان خان زخمی ہوگئے جنکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے دوسری جانب حمزہ کے قتل کے خلاف لواحقین نے شہریوں کے ہمراہ حب شہر میں موندرہ چوک پہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی تاہم پولیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔