
ی*خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ، عبدالباسط
منگل 22 اپریل 2025 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وویمن بازار کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت "وویمن بزنس بازار" جیسے اقدامات کے ذریعے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ انہیں ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔
جو خاص طور پر خواتین کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور فروخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد خواتین کو صارفین سے جڑنے، نیٹ ورکس بنانے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے معاشی طور پر با اختیار بنانا ہے۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری وویمن ڈیویلپمنٹ سائرہ عطا نے کہا کہ وویمن سینٹر و شیلٹر ہوم ایک سرکاری ادارہ ہے جو کہ محکمہ ترقی نسواں حکومت کے تحت خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ بلوچستان میں کوئٹہ، سبی اور خضدار میں خواتین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارہ عورتوں پر تشدد کے خلاف اور ان کی ذہنی و معاشرتی بہبود کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر نفسیات، معالجین ذہنی امراض ماہر قانون سینٹر میں تشدد سے شکار خواتین کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سرکاری وغیرہ سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینٹر کو اپنے مقاصد کے حصول میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین جو ذہنی مشکلات سے دوچار ہیں یا ماضی میں رہ چکی ہیں ، ایسی خواتین جن کو کسی قسم کے تشدد سماجی ، جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنی ہوں یا اب بھی ان ہی حالات سے گزر رہی ہیں، ایسی خواتین جن میں خود اعتماد کی کمی ہو یا احساس کمتری کا شکار ہیں۔ وہ مذکورہ ادارے میں آ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بازار کا مقصد صوبے بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مدد کرنا ہوتا ہے۔ خواتین کی جانب سے اپنی اپنی ثقافت کے مختلف مصنوعات کے اسٹالز جن میں فوڈ ،ہینڈی کرافٹ ،شال،میوہ جات ،جیولری ودیگر لگائے گئے تھے۔ سٹالز میں بھی لوگوں کی دلچسپی اور خاص کر خواتین نے مختلف اضلاع کی مصنوعات کی بہت تعریف کی جو قابل دید تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری فشریز جاوید انور شاہوانی، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.