1سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد کریم لوٹانی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار

منگل 22 اپریل 2025 20:30

ٓدبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پارٹی کے سینئر رکن معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی محمد کریم لوٹانی کے ناگہانی انتقال پر گہرے د کھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو پارٹی اور علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بے ضرر انسان اور میرے کاروان کا ایک مخلص اور باوفا جفا کش رکن تھے ان کی ناگہانی رحلت کا سن کر مجھے دلی صدمہ اور دکھ پہنچا ہے نواب زہری نے کہا پارٹی اور عوام کے لیے مرحوم سیاسی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دکھ اور غم کی اس گھڑی کے موقع پر میں اور پورا پارٹی سو گوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر شریک ہے اللہ پاک حاجی محمد کریم لوٹانی کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائی* چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان