پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو مزید مو ثر بنائیں، ایس ایس پی آپریشنز

منگل 22 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی زیر صدارت انسداد رابری و ڈکیتی یونٹ اور انسداد کار لفٹنگ سیل کے پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں ایس پی آرگنائز ڈ کرائم یونٹ سید سجاد حیدر بخاری،انچارج اے آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل سی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و راہزنی ، کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ا فسران کو ہدایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تشکیلی ٹیمیں ڈکیتی و راہزنی کے دوران فائر نگ کرکے شہر یو ں کو زخمی کر نے اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثرکارروائیاں کریں ، آ ئندہ جس علاقہ میں واردات ہو گی اس کا ذمہ دار متعلقہ افسرہو گا،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو مزید مو ثر بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پرافسران کو انعاما ت جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا دی جائے گی، تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی ناقابل برداشت ہے۔