اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

بدھ 23 اپریل 2025 12:45

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) عدیل حسین شاہ نے یونین کونسل کیال میں بدھ کی علی الصبح پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے، اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہر بچہ تک پولیو سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور پولیو ٹیمیں یہ ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھا رہی ہیں۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عبدالولی خان نے کالونی یونین کونسل پٹن میں علی الصبح پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عبدالولی خان نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے، اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔