Live Updates

فخر زمان پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کیخلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے

35 سالہ بیٹر نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے صرف 14 گیندوں پر 32 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 اپریل 2025 15:30

فخر زمان پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کیخلاف سب سے زیادہ چھکے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2025ء ) لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کیخلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے ۔
35 سالہ فخر زمان نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے صرف 14 گیندوں پر 32 رنز سکور کیے تاہم انکی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکی۔

فخر زمان اب ملتان سلطانز کیخلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 31 چھکے لگا چکے ہیں جو کسی بھی بیٹر کی جانب سے لیگ میں کسی ایک ٹیم کیخلاف چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کراچی کنگز کیخلاف 30 چھکے لگا کر اس فہرست میں دوسرے، کولن منرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 23 چھکے لگا کر اس فہرست میں تیسرے جب کہ فخر زمان اسلام آباد یونائیٹڈ اور شرجیل خان لاہور قلندرز کیخلاف 21، 21 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ناٹ آؤٹ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیم بِلنگز 43، فخر زمان 32، ڈیرل مچل 19، عبداللہ 18، محمد نعیم 11، آصف آفریدی 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 2، رشاد حسین 2 جبکہ حارث رؤف 1 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

زمان خان 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 جبکہ جوش لٹک اور ڈیوڈ ولی نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے۔
سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات