
وزیراعظم جلد ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘پروگرام کا آغاز کریں گے‘ سی ای او لیسکو انجینئر رمضان بٹ
تحت صارفین کو ایک لنک فراہم کیا جائیگا ،اپنی میٹر ریڈنگ خود کرسکیں گے جسے تسلیم کیا جائے گا‘خطاب
بدھ 23 اپریل 2025 18:38
(جاری ہے)
انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ہر شخص کو اس بات کا ادراک ہے کہ توانائی کے شعبے کی بقا، ملک کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے توانائی کے شعبے کی سمت درست ہو چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو میں ایک ریپڈ ریسپانس فورس قائم کی گئی ہے جو خراب موسم یا دیگر وجوہات کی بنا پر ہونے والے بجلی کے تعطل کو فوری طور پر دور کرے گی۔ انہوں نے کاروباری برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طبقہ بجلی خرید کر معیشت کا پہیہ چلا رہا ہے۔سی ای او لیسکو نے کہا کہ اووربلنگ اور اوور ریڈنگ ہرگز نہیں ہوگی۔ لیسکو میٹر کی تبدیلی اور نئے کنکشن کی فراہمی سمیت تمام مسائل صارفین کے پاس جاکر حل کرے گا۔ انہوں نے لیسکو کے عملے کو عوامی خدمت گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داری بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کے پاس سامان کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ صنعتی فیڈرز پر ٹرپنگ نہ ہونے کے لیے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی آرز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیسکو اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کسی کے خلاف بلاوجہ کارروائی نہ ہو۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض اوقات صنعتی صارفین کی لاعلمی کے باعث میٹر سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں، تاہم میٹر ریڈرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ میٹرز کی نگرانی کریں۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ اگرچہ ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کا معاملہ نیپرا کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم اس سے صنعتی صارفین کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ نیپرا کی نئی پالیسی کے مطابق تمام صنعتی و کمرشل صارفین کو اپنی مختص شدہ لوڈ کا کم از کم 50 فیصد بل ادا کرنا ہوتا ہے، چاہے ان کا استعمال کچھ بھی ہو، جس سے انڈسٹری کی لاگت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مختلف مارکیٹوں میں لٹکی ہوئی بجلی کی تاروں پر تشویش کا اظہار کیا جو سنگین حفاظتی خطرہ ہیں اور کئی حادثات کا سبب بن چکی ہیں۔ لیسکو سے مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ دفاتر کو فوری طور پر اس خطرناک وائرنگ کو ہٹانے یا محفوظ کرنے کی ہدایت دی جائے۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے بلوں کی تاخیر سے ترسیل کا مسئلہ اٹھایا، جو اکثر صرف ایک یا دو دن پہلے موصول ہوتے ہیں جس سے بروقت ادائیگی ممکن نہیں رہتی اور لیسکو کی ٹیمیں فوری کنکشن کاٹ دیتی ہیں، جو صارفین کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔میاں ابوذر شاد نے کہا کہ جب میٹر خراب ہو جائے یا ٹھیک کام نہ کر رہا ہو تو لیسکو صارفین کو سالانہ اوسط کے مطابق بل بھیجتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اوسط بلنگ گزشتہ سال کے اسی مہینے کی کھپت کی بنیاد پر کی جائے اور خراب میٹرز کی فوری تبدیلی کو ترجیح دی جائے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے بھی بجلی کے ترسیلی نظام میں ہونے والے بھاری نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان میں توانائی کی کمی کی بڑی وجہ ہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے لیسکو کی موبائل ایپ کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی کلیدی خصوصیات ممبران کے ساتھ شیئر کی جائیں تاکہ وقت کی بچت ہو اور سروس تک رسائی آسان ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ایک فوکل پرسن مقرر کرے جو چیمبر اور لیسکو کے متعلقہ حکام کے درمیان فوری رابطے کے لیے سہولت فراہم کرے تاکہ شکایات بروقت حل ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.