گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پنجابی ثقافت کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ، طالبات نے پنجابی ٹپے اور ماہیے گا کر خوب داد سمیٹی

بدھ 23 اپریل 2025 19:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پنجابی ثقافت کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں طالبات نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیے اور شرکاسے داد سمیٹی۔ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے پنجابی بولی کی مٹھاس کی اہمیت پر بات چیت کی اور کہا کہ پنجابی زبان چونکہ ہماری ماں بولی بھی ہے اس لیے اس کی مٹھاس کی بات ہی الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان، کلچر اور تہذیب و ثقافت اپنے اندر خوبصورتیوں کا ایک جہاں سموئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب دریاؤں اور گل و گلزار کی سرزمین ہے، ملنسار اور زندہ دل لوگوں کا وطن ہے۔ پنجابی زبان، ماہیے، ہیر وارث شاہ اور بھنگڑا عظیم ثقافت کے عکس ہیں۔

(جاری ہے)

پنجابی ثقافت کے عالمی دن کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹی طالبات اور اساتذہ نے روایتی لباس پہن کر پنجابی ٹپے اور گانے گائے اور ثقافتی رنگوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

طالبات نے ساڈی پہچان، ساڈی شان – پنجابی زبان پنجابی زبان!کسی بھی ملک یا قوم کی تہذیب و تمدن کا اندازہ اس ملک میں رہنے والے لوگوں کی روایات ، مذہب ، زبان ،خیالات ، عقائداخلاقیات ، رسومات اور کام کرنے کے طریقے سے لگایا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے سے پنجاب میں پنجابی ثقافت کے فروغ کے لیے اہم و ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔