وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات

بدھ 23 اپریل 2025 19:31

وزیر اعلیٰ بلوچستان  سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اراکین پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور شازیہ عابد نے بھی ملاقات کی اور پارلیمانی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔