کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیاحوں پر حملہ انسانیت سوز اور قابل قرار دیدیا

بدھ 23 اپریل 2025 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے حملے کوانسانیت سوز اور قابل نفرت قرار دیاہے،غلام محمد صفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں حملے کے پیچھے ہیں، کشمیری تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،ملک گیر احتجاج سے بوکھلائی مودی سرکار نے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سازش رچائی، امریکی عہدیداروں کے دوروں کے دوران پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی ذہنیت ظاہر کرتے ہیں،چھٹی سنگھ پورہ سانحہ بھارتی فوج کی شمولیت کا ناقابل تردید ثبوت ہے،پہلگام حملہ کشمیریوں کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کڑی، کشمیری عوام حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،حریت کانفرنس نے پہلگام حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ کشمیری عوام مہمان نواز اور امن پسند، حملہ کشمیریوں کے خلاف سازش ہے،انہوں نے زخمی سیاحوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے