ہزارگنجی میں نیو ٹرک اڈہ کے قیام سے صوبے کے عوام مستفید ھوں گے ، جعفر خان کاکڑ

بدھ 23 اپریل 2025 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ( ر ) کے مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ حاجی روزی خان مندوخیل حاجی عطا اللہ خان کاکڑ حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی سہیل خان کاکڑ محمد حسین کاکڑ حاجی عبدالسلام علیزئی حاجی عبدالرشید کاکڑ سید صادق آغا محمد حنیف ناصر روشن خان مسعود و دیگر نے ہزار گنجی میں نیو ٹرک آڈہ کے قیام سے صرف ہزار گنجی نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام مستفید ھوں گے اور نیو ٹرک آڈہ کے قیام سے نجی آڈے خودبخود ختم ہوجائینگے ہمیں امید ھے کہ کیوڈی اے ہمارے ایسوسی ایشن کے قائد حاجی نور محمد شاھوانی سے کئے گئے معائدے کے مطابق اور کیوڈی اے کی جانب سے خیزئی چوک آئیرپورٹ چوک عا لموچوک کے سر وے کی روشنی میں گڈز کمپنی مالکان دوکانداروں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے اقدامات اٹھائینگے اور نجی آڈوں میں موجود گڈزکمپنی مالکان و دوکانداروں کوالاٹمنٹ پرکوئی اعتراض نہیں یہی ایک طریقہ سے نجی آڈوں کا خاتمے کے باعث بن سکتا ھے لیکن الاٹمنٹ قائد حاجی نورمحمد شاھوانی کے مرضی کے بغیر نامنظور ھوگا اور سابق وزیر اعلی نواب اسلم خان رئیسانی و قائد حاجی نور محمد شاھوانی کے در میان جومعائدہ ھوا ھے اسی نقشہ کے مطابق ہی ھونا چاہیے اور 1999 میں تاریخ گواہ ھے کہ ہمارے ایسوسی ایشن نے شاھوانی صاحب کی قیادت میں پر امن طریقے سے ٹرک آڈہ کو سری روڈ سے ہزارگنجی منتقل کردیا جس کا سہرا بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کیقائدین کے سر ھے لیکن آج ہر کسی نے مختلف ناموں سے ڈیڈھ انچ کا مسجد بنارکھا ھے اور کیوڈی اے انتظامیہ اور اداروں کو بلیک میل کررھا ھے انہیں کچھ معلوم نہیں کہ نیو ٹرک آڈہ کا کس صورت ھوا کب ھوا کس سے ھوا کہاں ھوا اور کیوں ھوا وہ صرف سنی سنائی پر بیانات جاری کرتے ہیں اور بیانات تک محدود ہیں اور نواب اسلم خان رئیسانی و حاجی نورمحمد شاھوانی کے در میان کی گئی معائدے سے گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز کمپنی مالکان اور دوکانداران سب کے سب مطمعن ہیں اور انشاللہ کیوڈی اے کی پراپرٹی بھی حکومت کیلئے مستفید ھوجائیگی اور کہا کہ نجی آڈوں کو ہزار گنجی منتقلی خوش آئند ھے اور نئے ٹرک آڈہ کے قیام سے گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبہ کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقہ بھی ترقی کرے گا اور روزگار کیلئے بھی نیا باب کھل جائے گا