کلرکہار، تیزرفتاررکشے کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 9thکلاس کی طالبہ جاںبحق

بدھ 23 اپریل 2025 23:14

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کلرکہار میں تیزرفتار رکشے کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر سے 9thکلاس کی طالبہ جاںبحق ہوگئی جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ تیز رفتاری کے باعث رکشہ سامنے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں سرکاری سکول کی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔ جاںبحق اور زخمی ہونے والی طالبات دونوں سگی بہنیں بتائی جاتی ہیں۔

جاں بحق ہونے والی بچی ظاہرہ بشیر نویں کلاس کی طالبہ تھی جبکہ زخمی ہونے والی بچی عریبہ بشیر کلاس سوئم کی طالبہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچوں کو سکول لیکر جانے والے رکشوں کے درمیان تیز رفتاری کا مقابلہ ہورہا تھا۔ دونوں طالبات کو زخمی حالت میں ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کیا گیا جہاں پر ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کا اس واقعہ پر فوری نوٹس لیا۔ صبح رکشہ ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کے نتیجہ میں دو طالبات رکشہ سے گرگئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلر کہار انسپکٹر بدر منیر ہمراہ فورس موقعہ پر پہنچے دونوں بچیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار بغرض علاج معالجہ منتقل کیا گیا، ایک بچی جو کہ شدید زخمی تھی راولپنڈی ریفر کیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی۔ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا اور تفتیش جاری ہے۔