aروسی دارالحکومت ماسکو میں تین دھماکے سنے گئے ہیں

ٴْ بزنس سینٹر میں دھویں کے بادل چھاگئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں

بدھ 23 اپریل 2025 19:35

ا*ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)روسی دارالحکومت ماسکو میں تین دھماکے سنے گئے ہیں، جس کے بعد بزنس سینٹر میں دھویں کے بادل چھاگئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں 3 دھماکے سنے گئے ہیں، جس کے بعد ماسکو بزنس سینٹر میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی دارالحکومت پر کئی بار پہلے بھی ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز بھی ماسکو کے قریب ایک ملٹری ڈپو پر دھماکے کے بعدآگ لگ گئی تھی، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے میں ایک بس تباہ ہوگئی، واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔