ایڈیشنل سیشن جج تربت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی

بدھ 23 اپریل 2025 19:40

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) ایڈیشنل سیشن جج تربت محمد اشرف بلوچ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم اعجاز ولد یعقوب کو عمر قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج تربت محمد اشرف بلوچ کی عدالت میں مقدمہ نمبر 62/2024 پولیس تھانہ سٹی تربت، جرم زیر دفعہ 302 ت پ میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم اعجاز ولد یعقوب سکنہ کوشقلات تربت کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ جو کہ مقتول اصغر علی ولد صالح محمد کے ورثاء کو ادا کرنے ہوں گے ، کی سزا کا حکم سُنادیا، مدعی کی جانب سے مقدمے کی پیروی سنیئر وکیلعبدالمجید دشتی ایڈوکیٹ اور سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سماعیل بلوچ نے کی، واضح رہے کہ مورخہ 27 مارچ 2024 کو علی آباد کوشقلات کے باغات میں ملزم اعجاز نے مبینہ طور پر مقتول اصغر علی کو سر پر کلہاڑی سے وار کرکے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :