بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد کارروائیاں خطہ میں امن کیلئے خطرہ ہیں،پہلگام میں فائرنگ کے واقعہ میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہوا ،گورنر خیبر پختونخوا

بدھ 23 اپریل 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعہ میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،گورنر نے واقعہ پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہرزہ سرائی و الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھارتی حکومت کی نااہلی اور مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اور بدترین سانحہ ہے، بھارتی حکومت، بھارتی میڈیا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حسب روایت پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، بھارت خود پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، گورنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد کارروائیاں خطہ میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔