gمخلوط حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، صابر بلوچ

بدھ 23 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے مرکزی رہنماء صابر بلوچ نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلاول بھٹو کی توجہ کینالز کے مسئلے پر ہے پہلے ہی انڈس ریور میں پانی کا لیول انتہائی کم ہے کینالز نکلانے سے سندھ کے بہت سے علاقے بنجر بن جائیں گے پانی کی تقسیم کا مسئلہ ارسا نے پہلے ہی واضح کردیا کینالز کا مسئلہ مضبوط ہاتھوں میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سردار سربلند جوگیزئی، ربانی خلجی، ملک ذیشان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اجلاس میں بی این پی کے دھرنے، امن وامان کی صورتحال پر بات ہوئی سردار اختر مینگل کا دھرنے ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کے مسائل حل ہورہے ہیں پیپلزپارٹی کے اپنے ہی کارکنوں کے مسائل حل نہیں ہورہے اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کرونگاحکومتی اراکین مسائل کو سمجھیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی خدمت کی پارٹی عہدیداروں کے مسائل مرکزی قیادت کے سامنے رکھوں گا صوبائی وزرا کو اگر کوئی شکایت ہے تو وہ کابینہ کو آگاہ کریں حکومت کے پاس اپنے خاندان کے لئے اختیارات ہے اور دوسرے کے لئے اختیارات نہیں حکومت بلوچستان کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دوستوں کو ذمہ دار ی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔