سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں، حافظ حمد اللہ

متنازع نہری منصوبے کو اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، سوال یہ ہے منصوبہ اسلام آباد کا ہے یا کسی اور کا ، بیان

بدھ 23 اپریل 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) رہنماء جے یو آئی (ف)حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں،متنازع نہری منصوبے کو اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، سوال یہ ہے منصوبہ اسلام آباد کا ہے یا کسی اور کا ۔جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سندھ متنازع نہری منصوبے کی جے یو آئی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سندھ متنازع نہری منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہے، صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی سی آئی کی منظوری کے بغیر متنازع نہری منصوبہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ متنازع نہری منصوبے کو اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، سوال یہ ہے کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کا ہے یا کسی اور کا ۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) قوم کو بتائیں، یہ منصوبہ تو اس کا نہیں، جس نے ایک کو ایوان صدر دوسرے کو وزیراعظم ہائوس میں بٹھایا ہی ۔