kآڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کی لاہور آمد

ں*آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے رائل پام میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ٓایسوسی ایشن کی صدر عفت فاروق نے آڈیٹر جنرل کو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی -آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل نے اپنے خطاب میں افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا )آڈیٹر جنرل کے محکمہ نے آڈٹ کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی ریکوریز کروائیں، آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل

بدھ 23 اپریل 2025 20:45

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے لاہور کا دودہ کیا، تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے رائل پام میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی، ایسوسی ایشن کی صدر عفت فاروق نے آڈیٹر جنرل کو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،عشائیہ میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل طارق بشیر چٹھہ، اکاونٹنٹ جنرل پنجاب نغمانہ گل رخ اور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کاشف نور سمیت افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل نے اپنے خطاب میں افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا آڈیٹر جنرل کے محکمہ نے آڈٹ کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی ریکوریز کروائیں،محکموں میں انٹرنل کنٹرولز کو بہتر بنانے کے لئے خامیوں کی نشاندہی کی گئی،افسران آڈٹنگ اور اکاونٹنگ کے انٹر نیشنل معیارات کو بروئے کار لائیں۔