
م*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ
) متعلقہ حکام سے سنٹر میں فراہم کیے جانے والے علاج معالجے ، خدمات و سہولیات اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ لی
بدھ 23 اپریل 2025 20:45
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کوپیرا پلیجک سنٹر کی ریگولر گرانٹ میں بقایا 75 ملین روپے جاری کرنے کی ہدایت کی اور سنٹر میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاؤہ وزیر اعلیٰ نے پیرا پلیجک سنٹر کی توسیع کیلئے خریدی گئی اراضی کیلئے رقم کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پیرا پلیجک سنٹر معذور افراد کی بحالی کا ایک منفرد ادارہ ہے اورصوبائی حکومت اس ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیرا پلیجک سنٹر کو 500 بیڈز تک توسیع دی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے کڈنی، بون میرو، لیور ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر دیا ہے تاکہ اس مہنگے علاج کا بوجھ شہریوں پر نہ پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں تھیلیسیمیا اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی صحت کارڈ میں شامل کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے معذور افراد کی بحالی و دیگر اقدامات میں حکومت کا ساتھ دینے پر مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، ہمیں دل سے انکی خدمت و مدد کرنی چاہیے۔ معذوری کو کبھی بھی مجبوری نہیں بنانا چاہیے ، ہم میں دوسروں کی مدد اور آگے بڑھنے کی جستجو ہونی چاہیے اور جب ہم اجتماعی سوچ اور خدمت کے جذبین کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ضرور کامیاب ہونگے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.