شیری رحمان نے کیلاش کمیونٹی سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا

کیلاش کی تہذیب و ثقافت اور روایات منفرد و حسین ہیں،چاہتے ہیں ملک میں جو مختلف ثقافتی رنگوں کو ترویج ملے،رہنماء پیپلز پارٹی

بدھ 23 اپریل 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)رہنماء پیپلز پارٹی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کیلاش کی تہذیب و ثقافت اور روایات منفرد و حسین ہیں،چاہتے ہیں ملک میں جو مختلف ثقافتی رنگوں کو ترویج ملے۔بدھ کو نائب صدر پیپلز پارٹی سینٹر شیری رحمان نے پی این سی اے میں کیلاش کمیونٹی سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ کیلاش ثقافتی مصوری کی نمائش بہترین کاوش ہے،کیلاش کی تہذیب و ثقافت اور روایات نہ صرف منفرد ہیں بلکہ بہت حسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ملک میں جو مختلف ثقافتی رنگ ہیں ان کو ترویج ملے۔ انہوں نے کہا کہ ان فن پاروں میں مصوروں نے رنگوں کے ذریعے خوبصورت مقاصد کو اجاگر کیا ہے ،آج کل کے دور میں ماڈرن آرٹ کی بہت مانگ ہے ،شیری رحمن نے کہا کہ اس نمائش کے آرٹسٹ اور منتظمین دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :