
صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کی ملاقات
جامعہ میں جاری طلبا و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں، خصوصا کھیلوں کے فروغ سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں
بدھ 23 اپریل 2025 22:55
(جاری ہے)
اس موقع پر سعید احمد نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
وائس چانسلر نے کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے محکمہ کھیل و آمور نوجوانان کی مجموعی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر محترمہ مینا مجید بلوچ نے طلبا کی غیر نصابی سرگرمیوں کو مثبت اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، سماجی ہم آہنگی، اور شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لسبیلہ یونیورسٹی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، کوچنگ، اور ضروری سامان کی فراہمی میں محکمہ ہذا بھرپور معاونت کرے گا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں، بلکہ یہ ایک مثبت طرزِ زندگی ہے جو نوجوانوں کو نظم و ضبط، برداشت، اور قیادت کے اصول سکھاتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سعید احمد نے ایک بار پھر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جامعہ میں کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.