ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایمرجنسی پروگرام (NID) کے تحت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس

بدھ 23 اپریل 2025 22:55

2گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایمرجنسی پروگرام (NID) کے تحت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شے صغیر بلوچ، یو سی انچارجز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے اہداف، کوریج، غیر حاضر (NA) بچوں، انکاری والدین اور مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ فائنل کیچ اپ ڈے سے قبل تمام ریفیوزل والدین اور غیر حاضر بچوں کو ہر صورت کور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکاری والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ساتھ ہی کمیونٹی، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مذہبی رہنماں کو بھی مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔