"میڈم تھیف منسٹر" خود ڈاکٹر بن نہیں سکی، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے

پہلے صحت کارڈ بند کیا، پھر ہسپتالوں سے ادویات،مشینری غائب کر دی، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کلینک سیل کرنے کا الزام

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اپریل 2025 23:51

"میڈم تھیف منسٹر" خود ڈاکٹر بن نہیں سکی، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور مریضوں ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کلینک سیل کرنے کا الزام عائد کرت ہوئے کہا کہ "میڈم تھیف منسٹر" خود ڈاکٹر بن نہیں سکی، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، پہلے صحت کارڈ بند کیا، پھر ہسپتالوں سے ادویات،مشینری غائب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر صحت پنجاب اور تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے لاہور میں واقع کلینک کو مبینہ طور پر سیل کر دیے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ خود تو "میڈم تھیف منسٹر" ڈاکٹر بن نہیں سکی، اسی لیے جب سے ناجائز حکومت میں آئی ہیں، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے صحت کارڈ بند کیا، پھر ہسپتالوں سے ادویات اور مشینری غائب کر دی، تنخواہوں کا بجٹ ذاتی تشہیر پر اڑا دیا۔ اب اپنی بدترین سیاسی شکست کا بدلہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کلینک بند کروا کر غریب، بیمار مریضوں سے لیا جا رہا ہے، یہ فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ جس نفسیاتی مرض میں مبتلا ہے، اُس نے پورے پنجاب کو بربادی کی نہج پر لا کھڑا کیا ہے۔

‎ جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کلینک، جہاں ہزاروں خواتین کا مفت علاج بھی کیا جاتا تھا، اسے اس بے شرم اور جعلی حکومت نے سیل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا قصور یہ ہے کہ انھوں نے نواز شریف کو لاہور سے الیکشن میں ہرایا اور مقتدرہ کی بربریت کے آگے جُھکنے سے انکار کیا۔