Live Updates

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی،اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 24 اپریل 2025 12:20

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان،امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا،یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کیلئے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہوگی۔ یہ سہولیات ان طبقات کیلئے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کو ترقیاتی تفریق اور سماجی بہبود کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں استحکام نظر آیاتھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے اکنامک آوٹ لک جاری کی تھی ۔جس میں توقع کی گئی تھی کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد تک پہنچے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی ترقی 2.5 فیصد رہے گی۔ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں معاشی استحکام آیاتھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ مالی سال 2026 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تک رہنے کا امکان تھا۔

مالی سال 2025 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 6 فیصد تک رہنے کی توقع تھی۔رواں مالی سال ترسیلات زر میں اضافہ، پالیسی ریٹ، مہنگائی میں کمی ریکارڈ ہو گی۔ عالمی سطح پر آئل اور کموڈیٹی پرائسز میں استحکام سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گیی۔رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہواتھا۔

مالی سال 2025 میں پاکستان نے ٹیکس اصلاحات میں بہتر کارکردگی دکھائی دی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت خواتین لیبر فورس میں پیچھے تھی۔ خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کے باعث پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی تھی۔ ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سے خواتین میں سکلز کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ خواتین میں سکلز بڑھنے سے مارکیٹ ڈیمانڈ کیمطابق نوکریاں فراہم کی جا سکتی تھیں۔ مالی سال 2025 میں پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہترین کارکردگی دکھائی دی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات