ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے‘پولیس

جمعرات 24 اپریل 2025 13:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :