Live Updates

چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ

یوکرین اور روس کے ساتھ ڈیل کرلی ہے، پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے،گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2025 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نیڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات